• news

پی پی 288 سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی حنیف پتافی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر دیا

ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی خان سے نومنتخب رکن حنیف پتافی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ حنیف پتافی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملکی معیشت کی حالت نازک ہے میں اپنی تنخواہ نہیں لوں گا۔ تمام ارکان اسمبلی سے گزارش ہے اپنی تنخواہ قومی خزانے کو وقف کر دیں۔ حنیف پتافی ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 288 سے بطور آزاد امیدوار منتخب ہوئے۔ انہوں نے بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن