اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لئے ایل این جی قیمتوں میں کمی کردی
اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لئے ایل این جی قیمتوں میں کمی کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی، سوئی نادرن کیلئے نئی قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لئے قیمت میں 1.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی دیکھی گئی ،سوئی سدرن کے سسٹم پر12.95ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت مقرر کی گئی ،اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایل این جی کی نئی قیمتیں یکم فروری سے نافذ العمل ہونگی۔