• news

9 مئی کے بعد درج مقدمات، ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فوکل پرسنز تعینات

لاہور (خبرنگار) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت9 مئی 2023ء کے بعد درج مقدمات کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کر دیئے۔ بہاولپور، فیصل آباد سمیت جڑانوالہ واقعہ سے متعلق مقدمات میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جمیل الدین، ڈیرہ غازی خان اور ضلع قصور میں درج مقدمات میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید محمد انیس شاہ، لاہور میں درج مقدمات میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تصور علی رانا، ملتان اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد وقاص انور، راولپنڈی اور ساہیوال میں درج مقدمات میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوھدری محمد اکرم طاہر، سرگودھا میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم کو فوکل پرسن تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے متعلق مذکورہ بالا مقدمات کا ڈیٹا اکٹھا کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مجاز افسران کو اپ ڈیٹ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن