• news

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کے مطابق 9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اسی مدت کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ تاہم مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن