سٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاروں کے 1.62کھرب ڈوب گئے، ڈالر 15پیسے مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو سٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی۔ مارکیٹ ایک بار پھر 62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی۔ کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو 1کھرب 62ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کر نا پڑا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 90کھرب روپے سے گھٹ کر 88کھرب روپے کی پست سطح پر آگیا۔ کے ایس ای100انڈیکس میں 1133.78 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 62153.84پوائنٹس سے گھٹ کر 61020.06پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 473.29پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 20481.42 پوائنٹس سے کم ہو کر 20481.42پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 41876.85 پوائنٹس سے کم ہو کر 41163.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 62ارب 60کروڑ 99لاکھ 14ہزار 110روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب 46 ارب 30کروڑ 73لاکھ 36ہزار 806روپے سے کم ہو کر 88کھرب 83ارب 69کروڑ 74لاکھ 22ہزار 696روپے ہو گیا۔ سونے کی قیمت میں 300 روپے تولہ اضافہ ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں 15پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 279.35روپے سے بڑھ کر 279.50روپے ہو گئی۔ اسی طرح 1روپے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 281.59روپے سے بڑھ کر 281.60 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر 301.17روپے سے بڑھ کر 301.87روپے ہو گئی۔ تاہم 8پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ کی قدر 353.72روپے سے گھٹ کر 353.64روپے پر آ گئی۔