ایران میں گیس پائپ لائن دھماکوں سے اڑا دی گئی، تین صوبوں میں فراہمی متاثر
تہران (اے پی پی)ایران میں گیس پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑانے کے نتیجہ میں تین صوبوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ دھماکے مختلف شہروں میں دو مقامات پر بدھ کی رات ایک بجے ہوئے ہیں۔ ایران کی قومی گیس کمپنی کیمنیجر سعید عاقلی کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 3صوبوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ان صوبوں میں شمالی خراسان، اور زنجان کے کئی شہر بھی شامل ہیں۔