بانی پی ٹی آئی کیخلاف سائفر ، توشہ خانہ، دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہ ہو سکیں
اسلام آباد (وقائع نگار)بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس ، توشہ خانہ اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں تاحال دائر نہ ہو سکیں ۔ سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری ، توشہ خانہ نیب کیس کا فیصلہ 31 جنوری اور 3 فروری کو دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سیشن عدالت نے سنایا تھا جس کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنا تھا تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہ کیں ۔