معلم انسانیت کانفرنس پرسوں ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) 18 ویں سالانہ معلم انسانیت کانفرنس پرسوں صبح9بجے تا نماز عصر جامع مسجد محمد ابوبکر صدیق بلاک گجر پورہ چائنہ سکیم لاہور میںبفیضان نظر علامہ منیر احمد یوسفی منعقد ہوگی۔ کانفرنس زیرنگرانی بشیر احمد یوسفی،خلیل احمد یوسفی ،شیخ عبدالعلیم یوسفی کی زیرنگرانی ہوگی جس میں مولانا سید محمد حسنین فاروق، مولانا عبدالستار قادری سعیدی خصوصی خطاب کرینگے ۔اور پاکستان بھر سے مشائخ عظام، علماء کرام ،مفتیان کرام، نعت خواں اور قراء حضرت شرکت کریں گے۔ اہلیان اسلام سے شرکت کی پرخلوص دعوت خاص شرکت کی اپیل ہے۔