• news

شالامار ہسپتال کے شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام مرگی کے عالمی دن پر آگاہی کیلئے واک

لاہور(نیوز رپورٹر) شالامار ہسپتال کے شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام مرگی کے عالمی دن پر اس مرض سے آگاہی کیلئے واک کی گئی جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان ،شعبہ نیورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر مجیب الرحمان عابد بٹ، دیگر سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مرگی،ایک قدیم بیماری  جو بچوں اور بڑوں دونوں میں ہو سکتی ہے۔ اس میں مریض کو اچانک سے دورہ پڑتا ہے  اور بعض اوقات منہ سے جھاگ نکلنے لگتی ہے تاہم مریض کے ساتھ یہ صورتحال ایک سے 2 منٹ تک رہتی ہے ور پھر وہ نارمل ہو جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن