• news

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘

لاہور(کلچرل رپورٹر)اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے عنوان سے خصوصی سیمینارکا انعقاد ایوان اقبال میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ائیر وائس مارشل (ر)انورمحمود تھے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے اظہار تشکر پیش کیا۔ مہمان مقررین میں پروفیسر الیاس انصاری، انجینئر وحید خواجہ ، انجینئر عنایت علی اور انجینئر حارث ڈار تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن