• news

افغانستان سے سویت یونین افواج کے انخلا کے 35 سال مکمل

کابل ( نوائے وقت رپورٹ)  15 فروری افغانستان سے سابق سوویت یونین کی افواج کی شکست اور انخلا کا دن ہے۔ آج 15 فروری 2024 اس غیر معمولی اہمیت کے حامل دن کے 35 سال مکمل ہو گئے ہے۔ افغانستان میں  ہر سال یہ دن منانے کا مقصد افغانوں اور ملک کی موجودہ نسل کو سوویت یونین کے اقدامات، مظالم، بربریت اور جبر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔  سوویت یونین کی فوجوں نے تقریباً 10 سال تک افغانستان پر بم، توپ اور مہلک گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افغان شہید اور لاکھوں معذور اور ہجرت پر مجبور ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن