• news

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 نشستیں‘ 11 پر ن لیگ کامیاب ہوئی 

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی ڈویژن میں چار ڈسٹرکٹ راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی 13 نشستیں ہیں‘ ان میں سے 11 پر مسلم لیگ (ن) جبکہ ایک‘ ایک حلقے پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کو کامیابی ملی۔ الیکشن کمشن کے نتائج کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اٹک کے حلقے این اے 49 سے مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد ایک لاکھ 19 ہزار 727 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار طاہر صادق ایک لاکھ 10 ہزار 230 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ این اے 50 سے (ن) لیگ کے ملک سہیل خان ایک لاکھ 19 ہزار 75 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ایمان وسیم ایک لاکھ 9 ہزار 189 ووٹ لے سکیں۔ این اے 51 مری کم راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ اسامہ سرور ایک لاکھ 49 ہزار 250 ووٹ لے کر کامیاب رہے‘ جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار محمد لطاسب ستی تھے‘ جنہوںن ے ایک لاکھ 13 ہزار 843 ووٹ حاصل کئے۔ این اے 52 راولپنڈی ون سے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف ایک لاکھ 12 ہزار 265 ووٹ لیکر جیتے جبکہ آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی 91 ہزار 547 ووٹ لیکر دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد جاوید اخلاص 72 ہزار 62 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 53 راولپنڈی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ قمر الاسلام 72 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اجمل صابر راجا 58 ہزار 476 اور چودھری نثار علی خان 44 ہزار 72 ووٹ لیکر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 54 راولپنڈی 3 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 89 ہزار 912 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ عذرا مسعود 73 ہزار 694 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ این اے 55 راولپنڈی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد ایک لاکھ 12 ہزار 343 ووٹ لیکر کامیاب اور آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 96 ہزار 787 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے56 راولپنڈی 5 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد حنیف عباسی 96 ہزار 649 ووٹ لیکر کامیبا ہوئے اور آزاد امیدوار شہریار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 57 راولپنڈی 6 سے مسلم لیگ (ن) کے دانیال چودھری 83 ہزار 331 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر 56 ہزار 789 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئیں۔ این اے 58 چکوال ون سے مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ 2 ہزار 537 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال سے مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس ایک لاکھ 41 ہزار 680 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور رومان احمد ایک لاکھ 29 ہزار 716 ووٹ لے سکے۔ این اے 60 جہلمl سے مسلم لیگ (ن) کے بلال اظہر کیانی 99 ہزار 948 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار حسن عدیل 90 ہزار 474 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 61 جہلم II سے مسلم لیگ (ن) کے چودھری فرخ الطاف 88 ہزار 38 ووٹ لیکر کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا نے 84 ہزار 584 ووٹ لئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی 27 نشستوں میں 15 (ن) لیگ اور 11 امیدواروں نے جیتیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن