• news

 لاہور میں بلاول بھٹو کی شکست پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ 

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور کے حلقہ این اے 127میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت حکومت سازی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو شامل کیا جائے گا۔تحقیقاتی کمیٹی شیری رحمان، شہلا رضا، مکیش چاولہ اور دیگر رہنمائوں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کرے گی۔کمیٹی این اے 127میں بلاول بھٹو کی شکست کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔بلاول بھٹوکی شکست کے محرکات جاننے کے لئے اسلم گل نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن