(ن) لیگ بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس، وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار لانے کا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس صوبائی صدر جعفر مندوخیل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا۔ آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اس حوالے سے مندوخیل نے کہا کہ آزاد اراکین اور دیگر جماعتیں (ن) لیگ کو وزیراعلیٰ کے لئے سپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔