مقبوضہ کشمیر: بھارتی کسانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ، 50 سے زائد کشمیری تاجر گرفتار
سرینگر، جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جموں شہر میں بھارتی کسانوں کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔بھارت میں کسان اپنی فصلوں کی امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور قرضوں کی معافی کے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ جبکہ بھارتی پولیس نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سرینگر میں احتجاج کرنے والے 50 سے زائد تاجروں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میوکت کسان مورچہ کی طرف سے بھارت بھر میں ہڑتال کی اپیل پرسرینگر میں تاجروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ممکنہ طور پر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جس دوران وہکئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم مودی کے مجوزہ دورہ کے سلسلے میں نہ صرف جموں بلکہ وادی کشمیر میں بھی حفاظت کے سحت انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگائے گئے جہاں سے گزرنے والی گاڑی، موٹر سائیکل، آٹو رکشائوں کو روک کر تلاشی لی جا رہی ہے۔