• news

ن لیگ کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملا‘ تسلیم کرنا ہوگا‘ عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے  الیکشن نتائج پر اعتراضات پر احتجاج کی آڑ میں انتشار برپا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے وفاق اور پنجاب میں عوام نے (ن) لیگ کو حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے سیاسی فیصلوں میں آزاد ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے گی اس کی ہم قدر کریں گے کیونکہ یہی جمہوریت کا تقاضا ہے ، انہوں نے کہا  پنجاب میں مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے سے صوبہ کی ترقی و عوامی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ماضی کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام نے انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری تعداد میں ووٹ دیئے ہیں ، مریم نواز کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے طو رپر نامزدگی احسن فیصلہ ہے اور ان شا اللہ وہ صوبے کی تعمیر وترقی کے ذریعے اپنی اہلیت کو ثابت کریں گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں اور پارٹی کا جھنڈا انہی کے ہاتھ میں رہے گا،شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت تمام رہنما کارکن کے طور پر نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ملک کی معیشت کو سنبھالنا اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانا ہے، موجودہ حالات میں ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن