• news

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض (اے پی پی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق  سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے غزہ اور اس کے گردونواح کی صورتحال میں تازہ ہیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان، وزیر خارجہ کے مشیرمحمد الیحیی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن