• news

لیسکو کا بجلی چووروں کیخلاف کریک ڈائون ، 50ہزار سے زائد ملزموں کے خلاف مقدمات

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چووروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، 50ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 158روز سے جاری مہم کے دوران 17ہزار 577ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مجموعی طور پر54ہزار511ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، 50ہزار 282ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ بجلی چوروں کو اب تک 7کروڑ 40لاکھ 56ہزار288یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2ارب 84کروڑ29لاکھ 69ہزار 47روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 24گھنٹوں میں 418 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،155ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 8کمرشل،2زرعی، 1انڈسٹریل اور407ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 5ہزار 202یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1کروڑ14لاکھ 34ہزار401روپے بنتی ہے ۔ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے میں کنکشن کو8لاکھ 25ہزار455،منڈی عثمان والا کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ 23ہزار ،گرین ٹائون کے علاقے میں ملزم کو2لاکھ ہزار روپے جبکہ گڑھی شاہو میں ملزم کو 1لاکھ 50ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن