• news

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائنوں پر اسرائیلی حملے کا انکشاف

تہران(این این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران مغربی عہدیداروں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک تزویراتی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اندر دو بڑی گیس پائپ لائنوں پر خفیہ حملے کیے، جس سے لاکھوں لوگوں کے گھروں میں گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی حکام اور ایرانی ملٹری اسٹریٹجسٹ نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے گیس پائپ لائن حملوں کے لیے ایرانی انفراسٹرکچر کے بارے میں گہرے علم اور محتاط ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے مکمل معلومات کے حصول کے بعد دو پائپ لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد مقامات پر حملوں سے تباہ کیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک مغربی اہلکار نے اس واقعے کو یک بڑی علامتی کارروائی قرار دیا جس کی مرمت کرنا ایران کے لیے کافی آسان تھا اور شہریوں کو نسبتا کم نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن