• news

گوجرانوالہ:عوام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )عوامی ایکسپریس  ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی۔ عوامی ایکسپریں ٹرین لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ شیرانوالہ باغ کے قریب ٹرین پھاٹک کیساتھ ٹکرا گئی۔ جسکے نتیجے میں پھاٹک کا گیٹ ٹوٹ گیا اور ٹرین کے ڈرائیور نے فوری طور پر بریک لگا دی۔حادثہ کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد پھاٹک کھلنے کا انتظار کر رہی تھی۔ جنہوں نے دوڑ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ اس طرح کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اہلکار نے تمام گیٹ کو بند کر دیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک سائیڈ والا پھاٹک کا گیٹ ٹھیک بند نہیں ہوا تھا جو ٹرین کی آمد سے قبل اچانک کھل گیا جس کیساتھ تیز رفتار ٹرین ٹکرا گئی۔

ای پیپر-دی نیشن