مالاکنڈ میں فائرنگ، وزیر اعلیٰ کے پی کے چیف سکیورٹی افسر سمیت 2 افراد جاں بحق
مالاکنڈ( نیٹ نیوز) مالاکنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق تحصیل درگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا جاں بحق ہونے والوں میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپی کے کے چیف سکیورٹی افسر وکیل خان شامل ہیں اور جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص وکیل خان کا دوست تھا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے لاشوں اور زخمی کو درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور لیویز نے ابتدئی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔