لاکھوں کی وارداتیں‘ کئی گھروں میں ڈاکے‘ متعدد راہگیر بھی لٹ گئےc
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوؤں نے مسلم ٹاؤن کے علاقے میں نوازش کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گلبرگ کے علاقے میں احسن سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں طالب سے 2 لاکھ نقدی و موبائل فون، کاہنہ میں سلیم سے 2 لاکھ6 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، بادامی باغ کے علاقے میں نعمان سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد میں اشفاق سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں عمر سے40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں نصیر سے20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں عدیل سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس،گجر پورہ اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد،کاہنہ، ماڈل ٹاؤن، نشتر کالونی اور نواں کوٹ کے علاقوں میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔