گنڈا سنگھ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی قتل کر دیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) گنڈا سنگھ والا میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد صفدر فصلوں کو پانی لگانے میں مصروف تھا کہ دوسرے بھائی محمد اشرف نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور لاہور سروسز ہسپتال میں دم توڑگیا، گنڈا سنگھ والا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔