ایران نے نئے میزائل، فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیئے
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیئے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ’’ارمان‘‘ اور فضائی دفاعی نظام آزرفش شامل ہے۔ ’’ارمان‘‘ میزائل سسٹم ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلومیٹر کے فاصلے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آزر فش دفاعی نظام سے پچاس کلومیٹر تک چار میزائل ایک ساتھ فائر کئے جا سکتے ہیں۔