• news

 ہائی کورٹ میں تین روزہ ’’کتاب میلہ‘‘

لاہور (کلچرل رپورٹر) بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمنٰ اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ یہ میلہ 19 تا 21 فروری 2024 ء تین دن جاری رہے گا۔ وقت صبح 9 سے 5 بجے تک ہو گا۔ لاہور کے معروف پبلشرز اس کتاب میلے میں شرکت کریں گے۔ کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب‘ تاریخ‘ فلسفہ‘ سائنس‘ سیاست‘ نفسیات‘ شاعری‘ مزاح‘ آپ بیتیاں‘ سوانح ‘ سفر نامہ‘ صحت‘ تعلیم ‘ تہذیب ‘ ثقافت ‘ فن اور تحقیق پر مبنی کتب شامل ہوں گی) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اشتیاق احمد خاں‘ نائب صدر ربیعہ باجوہ‘ سیکرٹری صباحت رضوی‘ فنانس سیکرٹری شاہ رخ شہباز وڑائچ‘ مینٹیننس آفیسر علی رضا ہاشمی اور کتاب میلے کی انتظامی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن