• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘سکیورٹی پر بریفنگ 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی آنکھ کے آپریشن کے باوجودشہر بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہے۔سید علی ناصر رضوی نے امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے فیصل چوک، جی پی او مال روڈ،لبرٹی گول چکر، شملہ پہاڑی سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے لاء اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں تعینات ڈیوٹی چیک کی اورڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے بریفنگ بھی دی۔افسران و جوانوں نے سید علی ناصر رضوی سے اْن کی خیریت دریافت کی۔اہلکاروں نے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہمت اور جذبے کو بھی سراہا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت مقدم ہے۔عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے۔انتشار پسند عناصر اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنگی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بالا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن