گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم میں تقریب ،آسان گھروں کے منصوبہ کا آغاز
لاہور(کامرس رپورٹر) گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم میں دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا۔اس تقریب میں آسان گھروں کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا۔ چیئرمین گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم حافظ عبد الغفار نے شرکت کی۔چیئرمین ویلکن مارکیٹنگ اور سیلز پارٹنر کاشف غوری ،عبد الشکور چودھری، عبد الجبار، ملک عمران، وسیم اعوان کی شرکت۔ تقریب میں گرین ہاؤسنگ سکیم اور ویلکن مارکیٹنگ کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔ تقریب میں 3 اور5 مرلہ کے گھروں کا نقشہ پیش کیا گیا۔ چیئرمین گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم حافظ عبد الغفار کا کہنا تھا کہ گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم پراپرٹی میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین موقع ہے۔ شہریوں کو سستے اور بہترین گھر فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔