پی ٹی آئی یوٹرن والی جماعت ہے: ذوالفقار بسرا
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدرذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے اپنے وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے پاس جا کر یو ٹرن لینے کی روایت برقرار رکھی ہے یہ جماعت یو ٹرن سے بھری پڑی ہے ان سے پوچھنا یہ تھا کہ اب مولانا کو کس لقب سے پکارا کرو گے اور کیا آپ نے ماضی میں جو سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے منفی پوسٹیں لگائی تھی تھی،ان کو بھی ڈیلیٹ کرو گے کہ نہیں۔