کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونا چاہیے: مہر ین انور
لاہور(نامہ نگار)این اے 51مری سے پیپلز پارٹی کی امیدوار قومی اسمبلی مہرین انور راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 51سمیت راولپنڈی ڈویڑن کے تمام قومی حلقوں کے نتائج کی تحقیقات ہونی چاہیے۔میرا مینڈیٹ چوری کیا گیا،عوامی مینڈیٹ چوری ہونے پر معاملات خراب ہو رہے ہیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویڑن کے الزامات پربنی۔ہریس کانفرنس کے بعد اپنے ایک بیان میں مہرین انور راجہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے استعفے اور الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونا چاہیے اورالزامات کے نتیجے میں اصل حقائق فوری طور پر عوام کے سامنے لائے جائیں۔