• news

 دھاندلی الزامات کی تحقیقات  کی جائے: عابد صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابات میں نتائج کے حوالے سے جس جماعت اور جس لیڈر کو بھی شکوک و شبہات ہیں ان کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔انتخابی نتائج کو لیکر ملک بھر میں جو احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں وہ نہیں ہونے چاہئیں تھے۔مظاہروں کے سلسلے کو رکنا چاہئیے اور ملک کو آگے کی طرف لیکر چلنا چاہئیے ہم پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھے اور اب سیاسی مشکلات کا بھی شکار ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن