پی ایس ایل9، سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر ایک شخص سٹیڈیم سے بیدخل
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے دوران سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر پنجاب پولیس نے حامی کو اسٹیڈیم سے بیدخل کردیا۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری پی ایس ایل میچ میں اس وقت ہجوم میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کچھ حامیوں نے سیاسی جماعت کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔واقعہ کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور قذافی سٹیڈیم کے اندر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جماعت کے حق میں نعرے لگانے پر ایک شہری کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سیاسی کارکن کو اسٹیڈیم سے بیدخل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس دو افراد ایک شخص کو میدان سے باہر نکال رہے ہیں۔