ٹھوکر نیاز بیگ‘ شادی تقریب میں فائرنگ‘ ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج مارا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج مارا گیا اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔