• news

اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے پشاور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے اور حقوق ضرور لیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست سے بالا ترہوکر صوبے کے حق کی بات کریں گے، صرف عوام اور صوبے کی بات کی جائے گی، تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کروں گا۔ نامزد وزیراعلی خیبر پی کے کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے طریقے کار پرعمل کیا جائے گا، مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے تاہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں، کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا ہے ، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن