• news

زرداری سے ملاقات، 3 آزاد ارکان شامل، پی پی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ ) سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی نشست پر کامیاب ہونے والے 3 آزاد ارکان نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا سابق صدر سے ملاقات کرنے والے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں لیاقت لہڑی، اسفند یار کاکڑ اورمولوی نوراللہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلزپارٹی اب 13 ارکان اسمبلی کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی۔ خیال رہے  انتخابات میں پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اسمبلی کی 11‘11، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 10، 10، آزاد 6 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم ایک نشست کا نتیجہ رکا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن