ن لیگ نے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردیں
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن نے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردیں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں منتخب ہو کرآنے والی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے گئے قومی اسمبلی کی حلف بر داری کے ساتھ ہی سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور لیڈر آف دی ہاس کے چنائو کے مراحل کے پیشِ نظر نمبر گیم پورا کرنا اولین ترجیح بن گئی ممکنہ اتحادی پارٹنرز کی پیشگی شرائط اور انہیں خوش اسلوبی سے طے کرنا بھی تیز رفتار بیک ڈور رابطوں کا حصہ ہیں حکومت سازی کے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ ہی نئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،نئے صدر مملکت کے انتخاب اور ممکنہ اتحادی جماعتوں کی شرائط اور ڈیمانڈز بھی پہاڑ کی صورت طے ہونی ہیں قومی اسمبلی اورسینیٹ میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کی دوڑ کیلئے اتحادیوں سے معاملات سلجھانا بڑا مرحلہ ہوگا مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے نامزد کردہ امیدوار محمد شہباز شریف ،اسحاق ڈار ،سردار ایاز صادق ،رانا ثنااللہ ،احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق ار خواجہ محمد آصف کا مذاکراتی رول اہم ہے وفاقی سطح اور پنجاب ،بلوچستان میں صوبائی کابینہ میں وزیروں ،مشیروں اور معاونین خصوصی میں حصوں کا تعین بھی کیا جائے گا مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، ق لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے کوشاں ہے ۔