• news

پی اے سابق کمشنر پنڈی کے گھر چھاپہ‘ برادر نسبتی گرفتار

وزیر آباد (نامہ نگار) سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر میں پولیس نے چھاپہ مار کر اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا۔ اہلیہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہمارے گھر کے تالے کاٹ کر پولس اہلکاروں نے اندر داخل ہوکر ہمیں یرغمال بنا لیا۔ گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے حالیہ جنرل الیکشن 2024ء میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا جس کے بعد ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔ علی پور چٹھہ کے محلہ پرانا تالاب گلی سلیم ڈاکیے کا رہائشی اشفاق تارڑ جوکہ محکمہ معدنیات میں سرکاری ملازم ہے، بتایا گیا ہے کہ اشفاق تارڑ کافی عرصہ سے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے ساتھ پرائیویٹ پی اے کے طور پر کام کررہا تھا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے بعد گزشتہ رات سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ نے اشفاق تارڑ کے گھر چھاپہ مارا۔ دروازوں کے تالے توڑ کر اہلکار اندر داخل ہو گئے اور اشفاق تارڑ کے برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا۔ تمام گھر کی مکمل طور پر تلاشی لیتے ہوئے سارے موبائل فون قبضہ میں لے لئے۔ اہلیہ اشفاق تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس اہلکاروں کی زبردستی گھر میں گھسنے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی بھرپور مزمت کرتی ہوں۔ لیڈی پولیس کے بغیر محافظوں نے گھر کی خواتین کی عزتیں پامال کیں اور دھکے مارے۔ ہم ایسی حکومت سے کیسے انصاف کی توقعات رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن