• news

مادر وطن پر جانیں قربان کرنیوالے  ہمارا فخر ہیں:قمرالزماں بابر

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ شہدائے وطن ہمارے ماتھے کا جھومر اور مادر وطن کی آبرو ہیں۔ پاکستان شہدا کی امانت ہے۔ آج بھی پاک فوج پولیس قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور عوام مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی فورسسز کے ساتھ ہے۔ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دینگے۔ پہلے بھی ہماری بہادر فورسسز نے دہشت گردوں کا سر کچلا اب بھی اس ناسور کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔پاکستان کو ہر حال میں امن کا گہوارہ بناکر رہیں گے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنگے۔ یہ ملک لاکھوں جانیں قربان کرکے حاصل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن