• news

ڈاکٹر طاہر القادری کے انگریزی ترجمہ قرآن کی برطانیہ میں تقریبِ رونمائی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القران کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ انگریزی ترجمہ قرآن  Manifest  Quran  The کی برطانیہ کے معروف ھیروگیٹ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں عظیم الشان تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، یورپ، گلف اور پاکستان سے 2ہزار سے زائد افراد، مذہبی سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب رونمائی کو برطانیہ کی تاریخ کی قرآن مجید پر سب سے بڑی تقریب رونمائی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ عصری انگریزی زبان میں شیخ الاسلام کے تالیف کردہ اس ترجم قرآن کو اسلام کی ایک عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے شرکاء نے کھڑے ہوکر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریبِ رونمائی سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Manifest  Quran  The انگریزی دنیا کے علمی حلقوں، بالخصوص نوجوانوں کے رجحانات اور سوالات کو پیش رکھتے ہوئے تالیف کیا گیا ہے۔ اس ترجم قرآن کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا عربی زبان سے براہِ راست انگریزی زبان میں ترجمہ ہے اور آسان تدریسی عصری انگریزی زبان میں یہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ انگریزی بول چال والا طبقہ بآسانی اسے پڑھ اور سمجھ سکے۔ تقریب میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اْپل، ظلِ حسن، ڈاکٹر زاہد اقبال، علامہ محمد افضل سعیدی، فیصل حسین، عدنان سہیل، شیخ ابو آدم الشیرازی، معظم رجا، علامہ ذیشان سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن