• news

سوسائٹی آف سرجنز انتخابات : ’’اکڈیمیشن‘‘ پینل کے تمام امیدوار منتخب  

لاہور(نیوز رپورٹر) سروسز ہسپتال کے پروفیسر محمد وارث فاروقہ بھاری اکثریت کے ساتھ سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر کے صدر منتخب ہوئے۔ پروفیسر وارث فاروقہ نے سوسائٹی کے انتخابات میں 515 ووٹ حاصل کیے جبکہ مد مقابل پروفیسر محمد عمران انور نے 323 ووٹ حاصل کیے۔ دیگر عہدیداران جن میں وائس پریزیڈنٹ پروفیسر قمر اشفاق احمد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر سلمان مجید چوہدری، پبلکیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد عامر سہیل، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مائلہ الطاف اور ایگزیکٹو ممبر پروفیسر احمد عزیر قریشی،  پروفیسر محمد فاروق افضل ، پروفیسر طیب عباس ، پروفیسر کامران خالد خواجہ، پروفیسر عمران اسلم، پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر اجمل فاروق،  پروفیسر چوہدری محمد کامران، پروفیسر یار محمد، پروفیسر عبدالحمید ، پروفیسر خضر حیات گوندل ، پروفیسر نبیلہ طلعت، پروفیسر ابوالفضل علی خان،  پروفیسر فاروق احمد رانا، پروفیسر سید اصغر نقی اور ڈاکٹر محمد عمر وڑائچ شامل ہیں۔ الیکشن کا انعقاد فاطمہ جنا ح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ہوا۔  الیکشن کمیشن میں پروفیسر عامر زمان خان نے بطور چیف الیکشن کمیشنر جبکہ ممبران میں پروفیسر محمود شوکت ، پروفیسر مسعودررشید اور ڈاکٹر عمر وڑائچ شامل تھے۔ صدر پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ نے کہا کہ سوسائٹی کے نو منتخب عہدے دران پروفیشن کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ سوسائٹی کے عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری کے ای ایم یو کے لائبریری ہال میں بروز ہفتہ 24 فروری شام کو منعقد کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن