• news

جے یو آئی پنجاب کی  مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا محمود میاں کی زیر صدارت کل لاہور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ میں ہوگا۔ صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ اجلاس میں انتخابات کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک کے حوالے سے اہم امور زیرغور آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن