• news

کمشنر راولپنڈی کے اعترافی بیان نے انتخابی دھاندلی پر مہر ثبت کردئیے:طاہر ڈوگر

لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگرنے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے اعترافی بیان نے انتخابی دھاندلی پر مہر ثبت کردئیے۔ دھاندلی کے اعتراف اور الزامات پر فوری طورپرآزادانہ تحقیقاتی کمشن بنایاجائے، الیکشن کمشن اپنی آئینی اور اخلاقی حیثیت کھو چکا ہے۔ملک مزید کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عوامی مینڈیٹ پر ڈاکاڈالنے اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے والوں کوفوری طورپر قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔آئین پاکستان کو اصل حالت میں نافذ العمل بنانا پوری قوم اورعدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ہم پرامن آئینی وقانونی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔آئین سے ماورا کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔جمہوری استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔ملک کے باشعور عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ تمام ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ یہ ملک آگے چل سکے۔ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،عوام کو انکا حق دینے سے ہی ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ملک کے 25کروڑ عوام اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی اْمید رکھتے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن