• news

برآمدات کے فرو غ کیلئے بدلتے رجحانات کی پیروی ناگزیر ہے :اعجازالرحمان 

لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجازالرحمان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فرو غ کیلئے دنیا میںبدلتے ہوئے رجحانات کی پیروی ناگزیر ہے۔ حکومت برآمدی مصنوعات کی تشہیر کیلئے الگ سے محکمہ بنائے اوراسے ریسرچ کا کام بھی سونپا جائے۔ حکومت مختلف خطوں میں بسنے والوں کے رجحان سے آگاہی ، پاکستانی مصنوعات کی مختلف ممالک کی منڈیوںتک رسائی اورخاص طور پر مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات پوری دنیا میں پاکستان کی منفرد پہچان کا ذریعہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات کی دنیا بھر میں موثر مارکیٹنگ کی جائے۔ برآمدی مصنوعات کی تشہیر کیلئے الگ سے محکمہ بنائے جہاں برآمدی مصنوعات کی تشہیر کیلئے الگ الگ پویلینز بنائے جائیں ،اسی محکمے کو ریسرچ کا کام بھی سونپا جائے جو دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے لوگوں کے رجحانات اور دیگر ممالک کی برآمدات کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے۔

ای پیپر-دی نیشن