• news

 ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہم 17ہزار ووٹوں سے جیتے:میاں طارق

گوجرانوالہْ(نمائندہ خصوصی)راہنما تحریک انصاف میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہم 17ہزار ووٹوں سے جیتے مگر ہمیں آراو نے پارٹی بدلنے سے انکار پر ہروا دیا۔ انہوں نے بیوروچیف نوائے وقت فرحان میر سے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فارم 45 کے مطابق ہم 27ہزار ووٹوں سے جیت رہے تھے مگر ہمیں جان بوجھ کر ہروایا گیا میاں طارق محمود  نے کہا کہ اب ہم نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ہمیں اپنے اداروں پر اعتماد ہے اور انصاف لیکر رہیں گے  انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خرم دستگیر،نثار چیمہ اور مظہر قیوم ناہرا نے اپنی شکست تسلیم کی اسلئے محمود بشیر ورک کو بھی چاہیے تھا کہ طاقت ور حلقوں سے رابطے کی بجائے اپنی شکست تسلیم کرتے میاں طارق محمود نے کہا کہ میری بیوی گھریلو خاتون ہے نو مئی کے واقع سے ہمارا کوئی تعلق نہیں پھر بھی ہمارے خلاف جعلی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ہم اپنی الیکشن کمپین نہیں کر سکے میں آج ضمانت کروا کر دس ماہ بعد گھر آیا ہوں ہمارے گھروں میں گھس کر پولیس نے توڑ پھوڑ کی۔

ای پیپر-دی نیشن