امید ہے اگلے میچ میں اچھا کھیل کر جیتیں گے: صاحبزادہ فرحان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں اچھی پرفارمنس رہی، امید ہے اگلے میچ میں اچھا کھیل کر جیتیں گے۔ دوسری اننگز میں اسلام آباد کو رنز کرنے میں آسانی رہی، کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔