• news

پی ایس ایل ‘پٹرولنگ ٹیمیں، پکٹس ‘ چھت ڈیوٹی پر مامورجوان الرٹ

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن9کے دوسرے میچ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے تھے۔ قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس الرٹ رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی خود فیلڈ میں موجود رہے۔انہوں نے ٹیموں کے قیام گاہ،سٹیڈیم اور اس کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹیموں کی روانگی سے قبل تمام روٹس پرکئے جانے والے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔ سید علی ناصر رضوی نے متعلقہ افسران سے سکیورٹی بارے استفسار کیا۔انہوں نے پٹرولنگ ٹیموں، پکٹس اور چھت ڈیوٹی پر مامورجوانوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ڈی آئی جی آپریشن نے شائقین کی تلاشی کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔سید علی ناصر رضوی  نے اہلکار کوشہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے بھی دورانِ چیکنگ پولیس جوانوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔

ای پیپر-دی نیشن