• news

 تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارخاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا

لاہور(نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارخاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔اسلام پورہ کے علاقے میں سول سیکرٹریٹ کے قریب 28 سالہ خاتون فروا اپنے خاوند کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے فروہ ٹرک کے ٹائروں تلے آ کر موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا خاوند معجزانہ طور پر محفوظ رہا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو قبضہ میں لے لیاہے۔ متوفیہ کے ورثاء اور اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن