فیروز والہ : پولیس نے پتنگ سازی کے 3کارخانے پکڑ لئے ‘12ملزم گرفتار
فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ زاہدنواز مروت کی ہدایت پر فیروزوالا اور فیکٹری ایریا پولیس کا پتنگ فروشوں،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن پولیس نے پتنگ سازی کے تین کارخانے پکڑ کر 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کی کیمیکل والی ڈور ، پتنگیں اور آلات قبضہ میں لے لئے ۔ ملزمان مختلف اضلاع میں ڈوریں اور پتنگیں سپلائی کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان رضوان، احسان، الطاف، طاہر، زاہد، شاہد، راحت، فرحان، شکیل صدیقی، آصف اور ذیشان وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع بھر کے تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے سولہ سوپتنگیں درجنوں کی تعداد کیمیکل چرخیاں ڈور برآمد کی پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے جرم میں مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔