عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا سیاسی استحکام نہیں آ سکتا: ریحانہ امتیاز
سیالکوٹ( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سابق امیدوار این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے عمران خان کے کھلاڑیوں نے ملک بھر میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اورکامیاب ہو کر ریکارڈ توڑ ے،انتخابی نتائج کے بعدکپتان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ایسے انتخابات سے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا میں اپنے تمام 350 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 میڈیا کے سامنے پیش کر چکی ہوں۔ اگر تم بھائی صفدر کے بیٹے ہو تو آج شام 4 بجے کچہری آجاؤ۔عوام کے سامنے دونوں اپنے فارم 45 رکھتے ہیں۔ تم اپنے فارم لے آؤ میں اپنے لے کر آتی ہوں۔ فیصلہ براہ راست میڈیا کی موجودگی میں پوری دنیا کے سامنے ہونے دیں۔