پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈا ہے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف بطور وزیراعظم مہنگائی میں پسے عوام کو ریلیف دیں گے۔ ان شاء اللہ جلد پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ہے۔ نواز شریف نے گزشتہ دور اقتدار میں بدامنی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی‘ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام نے میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو کامیاب کروا کر ارض وطن میں خوشحالیوں اور ترقیوں کے نئے عہد کی بنیاد رکھی ہے۔ مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کر کے پارٹی قیادت نے کارکنوں کے دل جیت لئے، اس فیصلے سے پنجاب میں عوام کو مثالی ریلیف کی فراہمی ممکن ہو گی۔