• news

سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مبینہ دھاندلی کا حل نکالیں: عبدالغفور راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ 8 فروری الیکشن کے انتخابی نتائج کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال تشویشناک ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو مل بیٹھ کر مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے حل نکالنا چاہیے۔ ملک کسی غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عوام اپنے مسائل مہنگائی، بے روزگاری کا حل چاہتے ہیں مگر افسوس کہ گزشتہ 10 سال سے ملک سیاسی بحرانوں کا شکار ہے۔ اقتدار کی رسہ کشی میں حکمران عوام کو بھول چکے ہیں۔ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ متفقہ اور مشترکہ حل تلاش کیا جائے، کارکنوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے وہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔ اس وقت بلوچستان اور سندھ میں جاری احتجاج کی صورت حال تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ تمام الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہمیں آگے بڑھ کر قومی اتفاق رائے سے تنازعات کاحل نکالنا چاہیئے۔

ای پیپر-دی نیشن